خبرنامہ کشمیر

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ روکنے کیلئے پابندیاں عائد کردیں

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ روکنے کیلئے سرینگر اورشوپیاں میں پابندیاں عائد کردیں

سرینگر (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کو شوپیاں قصبے کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سرینگر اور شوپیاں میں پابندیاں عائد کر دیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ضلع میں بھارتی فوجیوں کی حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہیدہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے دیتھی ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فارو ق، آسیہ اندرابی،محمد اشرف صحرائی ، غلام احمد گلزار، مختار احمد وازہ ،محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی ،بشیر احمد بٹ، شیخ عبدالرشید، محمد اشرف لایا، عمر عادل ڈار ، محمد یوسف مکرواور عمر عادل ڈار کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند یا حراست میں لے لیاہے ۔ بھارتی پولیس نے حریت رہنماؤں محمد یاسین ملک،نور محمد کلوال ، جاوید احمد زرگر اور ظہور احمد بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا ۔قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر کے علاقے بارہمولہ اور جموں ریجن کے علاقے بانیہال کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے ۔