خبرنامہ کشمیر

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کی طرف سے معاوضے کی رقم لینے سے انکار

بھارتی فورسز پردستی

سرینگر۔:(ملت+ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں شبیر احمد مانگو اور ریاض احمد شاہ کے اہلخانہ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی پانچ لاکھ روپے فی کس معاوضے کی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دونوں شہدا ء کے لواحقین کو معاضہ ادا کرنے کا اعلان کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نام نہاد اسمبلی میں کیا تھا۔ شبیراحمدمانگو شہید جو کالج لیکچرر تھے ، کے بھائی اعجاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پیسوں یا نوکری کی فراہمی کے اقدام سے ان کا بھائی واپس نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن انہیں تاحال انصاف نہیں ملا اور جس اہلکار نے ان کے بھائی کو قتل کیا وہ اب بھی نوکری پر موجود ہے۔ شہید ریاض احمد شاہ ،جنہیں قابض فورسز کے اہلکاروں نے پیلٹ مار کر شہید کر دیا تھا ،کے بھائی شکیل احمد نے بتایا کہ انتظامیہ نے قاتلوں کی سزا کے لیے تاحال کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پیسے نہیں چاہیے بلکہ وہ صرف اور صرف قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھا چاہتے ہیں۔یا د رہے کہ شبیر احمد اور ریاض احمد کو گزشتہ برس پر امن احتجاجی تحریک کے دوران شہید کیا گیا تھا۔شبیر احمد کو گھرسے گرفتاری کے بعد دوران حراست شدید جسمانی تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا تھا۔