خبرنامہ کشمیر

کپواڑا کے 3 مسلمان نوجوانوں کا قتل جعلی مقابلہ ثابت

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ثابت ہو گئی۔ 2010ء میں کپواڑا کے تین مسلمان نوجوانوں کا قتل جعلی مقابلہ قرار دے دیا گیا۔ انڈین سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے چھ سال بعد سانحہ مچل پر فیصلہ سنا دیا۔ خون کی ہولی کے ذمہ دار فوجی افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا ریکارڈ پندرہ روز میں طلب کر لیا۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال نے کمیشن سے سانحہ مچل کے بعد کشمیریوں کے حالیہ قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مشال ملک کا کہنا ہے کہ انڈین انفارمیشن کمیشن کا فیصلہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے بھارتی دہشت گردی کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔