خبرنامہ کشمیر

کپواڑہ حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی

سرینگر: (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کپواڑہ میں ایک حملے میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کرال گنڈ میں ایک فوجی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ۔