خبرنامہ کشمیر

کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پرناکہ بندی‘ڈیڑھ کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد ملزم گرفتار

کھوئی رٹہ (ملت + آئی این پی) کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پرناکہ بندی، چھاپے ڈیڑھ کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد کر کے،چوری شدہ2موٹر سائیکل،غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم ،2عدالتی مفرور ان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی ایک اور کاروائی میں پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرکے پرچہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذولقرنین،ڈی ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او ضیاء اللہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک چھاپہ مار ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او محمد بشیر،تفتیشی افسران راجہ محمد خلیل،سردار عارف،نعیم بٹ،ڈی ایف سی خضر حیات،کانسٹیبلان سردار طارق محمود،محمد وحید،کبیر حسین شاہ،سردار محمد رفیق،مبین راجہ،مقصود عالم تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران اسجد محمود کو گرفتار کر کے آدھا کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،عبدالقیوم عرف پسو کے ہوٹل واقع بھروٹ گالہ میں چھاپہ مار کر ایک کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد کر لی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کھوئی رٹہ پولیس نے محمد عاصم ولد محمد ریاض قوم گوجر ساکن کنڈ پتھاں کوکلہاڑی کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم سہیل ولد فیض محمد قوم گوجر ساکن کنڈ پتھاں کو24گھنٹوں کے اند ر اندر جنگل سے گرفتار کر لیا موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان محمد اسرار قوم بھٹی ساکن بٹل برئی،محمد شکیل رکشہ ڈروائیور کوٹلی ولد محمد صدیق قوم سدھن ساکن سراں بلوچ کو بھی گرفتار کر کے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لیا ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے کھوئی رٹہ پولیس نے راجہ محمد نعیم آف بنڈلی کے خلاف بھی منشیات فروشی کے تحت پرچہ درج کر لیا شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم بھی دھر لیا گیا2عدالتی مفروران خوشحال ولد محمد اقبال قوم گوجر ساکن کھوڑ گراں،نذیر ولد کالا خان قوم گوجر ساکن اندرلہ کوٹیڑہ کو بھی گرفتار کر لیا پولیس کی ان بڑی کاروائیوں پر عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ پولیس آئند ہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کاروائی کرتی رہے گی۔