خبرنامہ کشمیر

گرین پاکستان پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں بھی شجر کاری کی گئی

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم پاکستان گرین پاکستان پروگرام 9فروری کو پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں پودے لگا کر ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عہد کے ساتھ منایا گیا آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات آزادکشمیر نے 30لاکھ پودے موسم بہار 2017کی شجرکاری مہم کے دوران لگانے کا آغاز کردیا ہے گذشتہ روز محکمہ جنگلات واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام آئی سی بی ڈبلیو این نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول نڑول میں شجرکاری کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی مہمان خصوصی وزیر سماجی بہبود وترقی نسواں صنعت وتجارت محترمہ نورین عارف تھیں تقریب کی صدارت سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے کی جبکہ تقریب میں ناظم اعلی جنگلات محمد بشیر قریشی‘ناظم طلعت محمود‘پرنسپل سکول ‘رضوانہ ملک‘ڈی ایف او امتیاز اعوان‘ڈویژنل ڈائریکٹر زبیدہ اشرف‘ڈی پی آئی خالد پروین‘محترمہ حاجرہ عثمانی‘ناظم خواجہ شفقت سمیت سمیت سکول کی معلمات طالبات صحافیوں علاقہ کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر تقریب وزیر حکومت محترمہ نورین عارف سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ‘پرنسپل رضوانہ ملک‘افراسیماب‘نورالعین‘اقراء‘انوشہ مقبول ‘بشری‘مقدس شفیق نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب سے قبل محترمہ نورین عارف ‘حاجرہ عثمانی‘صحافیوں حسین اعوان‘اقبال پیرزادہ‘اقبال میر اور طالبات نے بھی پودے لگا کر دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی نے بہت نقصان پہنچایا ہے 47سے قبل جنگلات کا رقبہ کیا تھا اور اب کتنا رقبہ ہے ہم سب کو اس حوالہ سے انصاف سے فیصلہ کرنا چاہیے جنگلات ہماری نسلوں کی بقاء کے ضامن ہیں ان کو نہ صرف بچایا بلکہ نئے جنگلات لگانے میں جس کے لیے محکمہ جنگلات گرلز کالجز ‘سکولز میں شجرکاری کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کرے تاکہ بچیوں کو اس لمحہ میں جنگل کی افادیت بارے علم ہو اور ان میں شعور بیدار ہوسکے بچیاں بچوں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی لیں گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے گرین پاکستان ویژن کے مطابق شجرکاری کا دن منانا احسن اقدام ہے اس کے لیے ہر کوئی اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور ایک پودہ لگا کر اسکی حفاظت کرے کیونکہ ان درختوں کے باعث ہم سانس لے رہے ہیں اور ہماری آنے والے نسلوں کی زندگیوں کا بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات ظہور الحسن گیلانی نے کہا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم میں تمام مکاتب فکر کو تعاون کرنا ہوگا سکولوں کالجز کے طلباء طالبات خود بھی اس مہم میں پودے لگائیں اپنے گھروں میں بھی اس کی اہمیت بارے بریفینگ دیں تاکہ گھروں میں بھی پودے لگائے جاسکیں درخت زمین کے کٹاؤ کو روکتا ہے ہمیں آکسجین فراہم کرتا ہے اسکی اہمیت کا ہمیں احساس کرنا ہے اس موقع پر ڈی ایف او امتیاز اعوان نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 30لاکھ پودے لگانے کا اہداف مقرر کیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ویژن کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تمام سرکاری اداروں محکمہ جات پاک فوج ‘پولیس ‘این جی اوز‘میڈیا اس شجرکاری مہم میں شامل ہے خواتین کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ اس شجرکاری مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب اور بہتر بنایا جاسکے ۔