خبرنامہ کشمیر

گھرگھر تلاشی کے خلاف لوگ گھروں سے نکل آئے

گھرگھر تلاشی کے خلاف لوگ گھروں سے نکل آئے

سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے مونگہ ہامہ میں لوگوں نے بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اتوار کی شام مونگہامہ میں علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی جس کے خلاف لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔ بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پاوا شیل کے گولے داغے جس سے مونگہ ہامہ اور اْس سے ملحقہ علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ بھارتی فورسز نے مزید کمک طلب کرکے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کردیا اور رات بھر آپریشن جاری رکھنے کے لیے علاقے میں جگہ جگہ جنریٹر نصب کردیے جبکہ لوگوں کے آنے جانے پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی گئی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کاسلسلہ جاری تھا۔

بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پاوا شیل کے گولے داغے جس سے مونگہ ہامہ اور اْس سے ملحقہ علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ بھارتی فورسز نے مزید کمک طلب کرکے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کردیا اور رات بھر آپریشن جاری رکھنے کے لیے علاقے میں جگہ جگہ جنریٹر نصب کردیے جبکہ لوگوں کے آنے جانے پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی گئی۔