خبرنامہ کشمیر

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

بھارتی فوجیوں

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دوہرایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شہید محمد افضل گورواور محمد مقبول بٹ کو انکی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اور انکی میتوں کی عزت و احترام کے ساتھ تدفین کیلئے کشمیریوں کے حوالے کرنے کامطالبہ کیا۔ بار کے اراکین نے اس موقع پر دونوں شہداء کی میتوں کی واپسی کیلئے دائر مقدمے کی پیروی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاتاکہ شہداء کی کشمیر میں تدفین کا کشمیری عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے ۔ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے حوالے سے اعلان کردہ پروگراموں کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ادھر متحدہ جہاد کونسل نے ایک بیان میں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو انکی شہادت کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جہاد کونسل نے کہاہے کہ دونوں شہداء جدوجہد آزادی کشمیر کے روشن ستارے ہیں جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔