خبرنامہ کشمیر

ہریانہ،ہندوانتہاپسندوں نے دو کشمیری طلباء کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

ہریانہ، ہندوانتہاپسندوں

ہریانہ،ہندوانتہاپسندوں نے دو کشمیری طلباء کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

سرینگر(ملت آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے دو کشمیری طلباء کو سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہریانہ کی سینٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم آفتاب اور امجد نامی طلباء کو Mahendragaraقصبے کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم ریحان اندرابی نامی ایک طالب علم نے سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ’کشمیر ریڈر‘ کو ٹیلیفون پر بتایا کہ آفتاب اور امجد جمعہ پڑھنے اور بازار سے کچھ چیزیں لینے کیلئے گئے تھے اور جب وہ مسجد سے باہر آئے اور پندرہ کے قریب ہند و انتہاپسندوں نے انہیں گھیر کر بلاوجہ وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹاجس کے باعث انہیں سخت چوٹیں آئیں۔ریحان اندرابی نے کہا کہ پولیس نے پہلے واقعے کی رپورٹ یہ کہہ کر درج کرنے سے انکار کیا کہ جب ڈاکٹرچوٹوں کی تصدیق کریں گے تو رپورٹ درج ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں یونیورٹی انتظامیہ کے کہنے پر پولیس نے رپورٹ درج کی۔ دریں اثنا بھارتی ریاست بھوپال کی پولیس نے ایک کشمیری طالب علم کو محمد ادریس گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار طالب علم بھوپال کا دورہ کرنے والے کشمیریوں طلباء کے ایک گروپ میں شامل تھا۔ یہ دورہ کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ ٹیکنالوجی نے سپانسر کیا تھا۔