خبرنامہ کشمیر

ہزاروں قربانیوں کے با وجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں: ملک زبیر اعوان

ریاض(ملت + آئی این پی )کشمیر ہیومن رائٹس فورم کے سیکرٹری فارن افیئرز ملک زبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں قربانیوں کے با وجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکتا،ہم آزاد ی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مسئلہ کشمیر کا بہترین حل کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے سے ممکن ہو گا،انھوں نے کہا بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ناکامی و ذلت کے سوا بھارت کے ہاتھ میں کچھ نہیں آیا،بھارت کو کشمیری قوم کو آزادی دینا ہی ہو گی،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کو ششوں کو بروئے کار لائے ،کتنے افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام عالم کو کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی نظر نہیں آتی،عنقریب بھارتی افواج کو کشمیر سے دم دبا کر بھا گنا ہو گا،کشمیری قوم آزادی کے حصول کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا عزم رکھتی ہے ،اور اس کا با قاعدہ ثبوت بھارت نے اور پوری دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر کے دہشتگردی کے ریکارڈ قائم کیے مگر کشمیریوں کے حو صلے ابھی بھی جوان ہیں ،ظلم و ستم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو آخر کار صبح کا ہو نا لازم ہے،کشمیری کسی صورت بھی بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کر سکتی ہے،آزادی ہمارا پیدائشی حق ہے اور اگر طاقت کے بل بوتے پر کسی قوم کی آزادی سلب کی جا سکتی تو شائد ہی دنیا میں کوئی ملک آزاد ہوتا، ہم عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بڑے اور پرانے مسئلہ کے حل کے اقدامات کرے تا کہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہو سکے۔