خبرنامہ کشمیر

ہم 12ارب کھانا چاہتے ہیں وہ اپنی طرح ہمیں نہ سمجھیں 12پیسے بھی ہم پر حرام ہیں

بھمبر (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزادجموں و کشمیرکے صدراور وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ایک کہتا ہے کہ ہم 12ارب کھانا چاہتے ہیں وہ اپنی طرح ہمیں نہ سمجھیں 12پیسے بھی ہم پر حرام ہیں ،کوئی مائی کا لعل مجھے خرید نہیں سکتا،اختیار دے کر اللہ تعالیٰ بندے سے امتحان لیتا ہے،ہمیشہ ذات اللہ تعالیٰ کی رہنے والی ہے،لیکن ہمیں 5سال کے لیے موقعہ ملا ہے یہ حکومت لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے ،کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ،ایکٹ 74میں ترامیم کرنے کا فیصلہ چھوٹی بات نہیں ،پہلے بھی مسودہ تیار کروایا تھا18مارچ کو کابینہ کا غیر رسمی اجلاس بلایا ہے جو آئینی ترامیم پر غور کریگی،آئینی ترامیم کے لیے اپوزیشن ،میڈیا اور دانشوروں سے بات کریں گے کہ کس طرح کی تبدیلیاں لانی ہیں ،میرپور سے بھمبر سڑک کی ری سرفسنگ اور اپ گریڈیشن کریں گے، بھمبر میں پولی ٹیکنیکل کالج قائم کر رہے ہیں،آزادکشمیر کے وسائل یہاں کے لوگوں کے حوالے کریں گے ،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے جو توقعات وابستہ کیں اس پر وہ پورا اترے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پنجیڑی میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت میجر(ر) راجہ فرقان سلیم اور راجہ شہزاد سلیم کی طرف سے دیئے گئے عصرانہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق، برگیڈیئر(ر) راجہ محمدسعید اور راجہ اعجاز سلیم خان نے خطاب کیاجبکہ تقریب میں آزادکشمیر کے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید، وزیرخوراک سید شوکت شاہ، ممبران اسمبلی چوہدری رخسار احمد، کرنل (ر) وقار احمد نور، ایڈیشنل آئی جی سردار فہیم عباسی، ڈی آئی جی سردار راشد نعیم، کمشنر میرپورڈویژن سردارظفرمحمود خان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان، وائس چانسلرمسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرراجہ حبیب الرحمان، ڈپٹی کمشنرمیرپورانصریعقوب،ڈپٹی کمشنربھمبرسردارعدنان خورشید خان، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایس پی بھمبر یاسین بیگ ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب، سابق امیدواران اسمبلی نذیرانقلابی، کرنل (ر) معروف، راجہ نوید اخترگوگا، راجہ ظفر معروف، راجہ وسیم خالد، جاوید قادر، مسلم لیگ ن کے تنظیمی بورڈ کے چیئرمین فدا حسین کیانی،مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ انجینئر رضوان انور چوہدری ،مسلم لیگ ن میرپورکے صدر چوہدری عبدالمالک، تحصیل صدر حاجی راجہ منیر اللہ خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ، راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، سابق جج محمدرشید، راجہ شاہد خالق، ضلع زکواۃ چیئرمین راجہ مسعود اسلم، تحصیل چیئرمین عتیق برسالوی، صدر کشمیرپریس کلب راجہ حبیب اللہ خان ، سیکرٹری جنرل سجاد جرال، سابق صدورالطاف حمیدراؤ، حافظ مقصود ، سید عابد حسین شاہ، ظفیربابا، سینئرصحافی حضرات راناشبیرراجوروی، ,ظہیر اعظم جرال ،راجہ سہراب خان، خالد انجم ، رضوان اکرم، صدر کشمیرپریس کلب بھمبرافتخار عظیم، سابق صدر جمیل شفیع، جاوید برسالوی، پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرکے سابق ممبر محمدرمضان چغتائی، اے کے این ایس کے سابق سینئرصدر چوہدری خالد حسین، ضلع بھمبراور میرپورکی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات،وکلاء، صحافیوں، سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آزاد کشمیر کے ورزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھمبر سادہ لوگوں کا حلقہ نہیں ،یہاں وی آئی پی لوگ بستے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف مظفر آبادآئے تو انہوں نے وعدہ کیا کہ آپ کو دل کھول کر فنڈز دیں گے ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔آزاد کشمیر میںیکم جولائی سے تعمیروترقی کے نئے دور آغاز ہوجائے گا،پنجیڑی کے لوگوں کے مسائل حل کریں گے،میرا یا میرے ساتھیوں کی کوئی ذاتی غرض وغایت نہیں ہماری حکومت خدمت خلق کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نارتھ اور ساوتھ میں تقسیم نہ کیا جائے ایک وقت تھا تین اضلاع تھے آج دس ہیں یہ صرف انتظامی سہولت کے بنائے گئے ،نارتھ اور ساؤتھ کی تفریق نفرتیں پیدا کرنے والی چیزیں ہیں ہمیں ایک قومیت کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہوگا،مجھے میرپور سے کوئی اختلاف نہیں ،انڈسٹریل زون یہاں بنا رہے ہیں ہم اس علاقے کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں اوراسے ترقی دینا چاہتے ہیں ،یہاں کی مٹی سونا ہے اگر پانی مل جائے تو بھمبر کا علاقہ پورے آزادکشمیر کے لیے غلہ پیدا کر سکتا ہے انویسٹمنٹ بورڈ بنا رہے ہیں اوورسیزکے پاس جائیں گے تاکہ لوگ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ،ہماری پارٹی متحد و متفق ہے ہم میاں نواز شریف کے کارکن ہیں حکومت ہے یا نہیں اس سے کوئی غرض نہیں،میڈیا قومی ترجیحات ترتیب دے اورقوم ،حکومت کی راہنمائی کرے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورافغانستان میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں دشمنوں کو اصل تکلیف پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی ہیں ، بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں ،کارکن تیاری کریں تمام بلدیاتی اداروں میں یوتھ کے لیے 25فی صدسیٹیں یوتھ(میل وفی میل) کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تاکہ گراس روٹ لیول سے لوگ حکومت سازی میں شامل ہوں ،۔،این ٹی ایس کے ذریعے ٹیچرز کی بھرتیوں کا اشتہار آ رہا ہے ،کچھ کو اس حوالے سے بہت تکلیفیں ہیں لیکن بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،انہوں نے کہا کہ پی ایس سی کی تنظیم نوکی ہے ،میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر اے سی ،اے ایس پی ،سیکشن آفیسرز بھرتی ہوئے پہلی بار ان سے حلف لیا ہے یہ ملک 80ہزار کے لیے نہیں بلکہ42لاکھ لوگوں کے لیے ہے 25مارچ سے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فری ایمرجنسی سروس مہیا کریں گے ،کنٹریکٹ ملازمین کی شرائط لکھی ہوتی ہیں ،آپ برابری کی بنیاد پر آگے آئیں کوئی آپ کو نہیں روکے گا،لیکن سڑک بند کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،سابقہ حکومت بادشاہوں کی تھی جو چلی گئی کل ہم نے بھی چلے جانا ہے سابقین نے تو چاند ،سیاروں کے علاوہ ہر جگہ مشیر بھرتی کر رکھے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل پنجیڑی کے لوگوں کی خدمت کریں گے کسی کو بھی کوئی شکایت نہیں رہے گی میرپور کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں اب یہ پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے ہم بورڈ کو کہیں لے کر نہیں جا رہے یہ سارا خطہ ایک جیسا ہے کوئی فرق نہیں نامساعد حالات میں ایک ارب روپیہ بچایا اور فی حلقہ 4کروڑ روپے دے دیے ہیں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف غلیظ اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا یوتھ بھرپور جواب دے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کوئی وزیر اعظم یہاں نہیں آتا تھاآج دیکھیں ایک ماہ میں وزیراعظم کا بھمبر کا تیسرا دورہ ہے ۔بھمبر کے لوگوں نے جماعت کا ساتھ دیا پارٹی کو مضبوط کیا ،پنجیڑی کے لوگوں کا تحریک آزادی اور ایڈمنسٹریشن میں بنیادی رول رہا ہے ،موقعہ ملنے پر ہر شخص کوشش کرتا ہے کہ اس کا علاقہ ترقی کرے ،2001سے 2006تک سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا،اس کے بعد بھمبر پر تعمیروترقی کے دروازے بند کر دیے گئے ،الیکشن میں پاکستان کی لیڈر شپ نے جبی کے مقام پر گرڈ اسٹیشن بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کا فائدہ کلری ،پنجیڑی ،کسگمہ کے علاقہ چوہدری رخسار کے حلقہ کی تین یونین کونسل کو ملنا ہے ،ایم 3سڑک کی تعمیر اور علی بیگ ،سالم انٹرچینج تک جو روٹ بنے گا اس سے یہ علاقہ ترقی کرے گا پنجاب سے قریبی تعلقات ہیں اب معاشی تعلقات بھی بڑھیں گے تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے میدان میں ہم پیچھے رہ گئے،سابقہ حکومت کی دلچسپی صرف چند حلقوں تک تھی راجہ فاروق حیدر سے لوگوں کو امیدیں وابستہ ہیں۔