خبرنامہ کشمیر

ہندو انتہا پسند تنظیمیں نقصان پہچانے کے درپے ہیں، ویویندر سنگھ

جموں:(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل اور ہندو انتہا تنظیموں کے کارکنوں کی طرف سے جموں خطے میں دلتوں کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیویندر سنگھ نے ضلع ڈوڈہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانا راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر ہندو انتہا پسندوں تنظیموں کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادر ی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت اور کشمیریوں کو اس عمل میں شریک کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔