خبرنامہ کشمیر

ہولناگ آگ سے 3افراد جاں بحق

سرینگر: (ملت+آئی این پی)مقبوضہ ریاست کے جموں خطہ میں برما مہاجرین رونگیا مسلمانوں کی ایک پوری بستی آگ کی ایک ہولناک واردات میں جل کر راکھ ہو گئی اور کم از کم 3رونگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کے روز جموں شہر کے نواح میں ناروال علاقے میں بستی سے آگ نمودار ہوئی۔ جس نے سارے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا جات ہے کہ آگ سے 150ہٹس مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹہ بعد آگ پر قابو پا لیا۔ میڈیکل کالج ہسپتال کے عملے نے تین افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ 6افراد زیر علاج ہیں جو بری طرح آگ سے جھلس گئے ہیں۔