خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کو فوری طور پر بیرون ملک علاج و معالجہ کی اجازت دی جائے

راولاکوٹ (ملت + آئی این پی)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ روف کشمیری گروپ کے مرکزی رہنما سردار خلیل درویش خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیر کی موجود صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ یاسین ملک کو فوری طور پر بیرون ملک علاج و معالجہ کی اجازت دی جائے انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں اور عالمی عدالت میں سے رجو ع کیا جائے مقررین نے کہا کہ قوم پر ست ایک پلیٹ فورم پر اگھٹے ہیں انہوں نے کہا کہ 1992ء میں جب قوم پر ستوں نے سیز فائر لائن کو توڑنے کی کوشش کی تھی تب سردار عتیق احمد خان کی حکومت تھی اور انہوں نے اس کی شدید مخالفت کی تھی آج کس منہ سے خود سیز فائر لائن توڑنے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان محض محض ایک ڈرامہ ہے اور ایک مردہ پارٹی کو جان ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے مقررین نے کہا کہ 24نومبر کو عوام عتیق احمد خان کی کال کو مسترد کریں اس ہرگز شرکت نہ کریں مقررین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائٹ کمیشن بھیجا جائے جو غیر جانبدار ہو اجلاس سے سردار خلیل درویش کے علاوہ جے کے ایل ایف (شاہین) کے مرکزی چیف آرگنائزر مقصود خان سدوزئی، مرکزی رہنما خواجہ خورشید ،شکیل شاکر، نصیر انقلابی،سردار سلیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا