خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کی اہلیہ ہونے پر فخر ہے، مشعال ملک

یاسین ملک

یاسین ملک کی اہلیہ ہونے پر فخر ہے، مشعال ملک

لاہور:(ملت آن لائن) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شادی کے ساڑھے 8 برس کے دوران صرف 60 دن خاوند کے ساتھ گزارے، بقیہ وقت انہیں جیل جا کر ملی مجھے ان کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے دفتر میں کشمیر یک جہتی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری وہ دن ہے جس دن کشمیری تہہ دل سے پاکستانیوں کے شکر گزار ہوتے ہیں، پاکستانی بھائیوں نے کشمیر کے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ کوئی کشمیری اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور حالت پر ترس کھانا پسند نہیں کرتا بلکہ خود اپنا حوصلہ بڑھاتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کی ہوئی ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ان پر تشدد کیا جاتا ہے، کشمیری بچیوں کے اسکولوں میں گرنیڈ پھینکے جاتے ہیں جس سے وہ زخمی اور اندھی ہو جاتیں ہیں۔ یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ساڑھے آٹھ سال کی شادی میں 60 دن اپنے خاوند کے ساتھ گزارے، باقی وقت انہیں جیل جا کر ملی مجھے ان کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔