خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کی بھارت میں کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کی مذمت

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک نے جو پولیس کی حراست میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں نئی دلی پولیس کی طرف سے کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی رہائش گاہوں پر چھاپوں اور انہیں ہراساں کرنے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پولیس کشمیر دشمنی جاری رکھتے ہوئے کشمیری طالبعلموں کے مستقبل سے کھیل ر ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم طلباء کے ساتھ ہے اور بھارتی حکمرانوں اور انتظامیہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیری طلبہ کے خلاف زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور اسکے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یاسین ملک کو شدید بخار کی حالت میں مائسمہ میں اپنے گھر میں نظربند تھے کو پولیس نے حراست کے دوران ہسپتال منتقل کیا تھا ۔ جہاں اب ان کی طبیعت بہتر ہے ۔