خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کی رہائی تحریک آزاد ی کو نئی جہت دے گی

راولاکوٹ(آئی این پی)جے کے ایل ایف کے سابق ذونل صدر آفتاب خان نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی تحریک آزاد ی کو نئی جہت دے گی۔ چارمہینے کے قریب حراست میں رہ کر اپنے موقف پر ڈٹ کر بلخصوص بھارتی وفد سے مذکرات نہ کر کے چیئرمین یاسین ملک نے حقیقی قیادت ہونے کا ثبو ت دیا ۔لیڈر شپ کے دعوے دار کچھ اور لوگ بھی بھارت نے اپنے گھروں میں نظر بند رکھے لیکن یاسین ملک واحد لیڈر تھے۔ جن سے خائف ہو کر بھارت نے اُنھیں شدید بیماری کی حالت میں جیل رکھا جے کے ایل ایف کے ذونل صدر نو ر محمد کلوال پر سیفیٹی ایکٹ لگا کر دو سال کے لیے جموں جیل بھیجا گیا ۔شوکت بخشی،بشیر بٹ ،یاسین بٹ ،بشیر بویا ، خان صاحب اور دیگر قائدین اب بھی حراست میں ہیں جو ہماری جدوجہد کو کامیابی کی طرف لے جارہے ہیں۔ آفتاب خان نے کہا کہ عوامی مسلح جدوجہد کرنا کشمیریوں کا حق ہے لیکن اس کے لیے معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر بھیجنا قبول نہیں 47 میں بننے والی انقلابی حکومت کی حیثیت بحال کی جائے اس حکومت کے تحت کشمیر کی اپنی ریگولر فورسز بحال ہو جائیں گیں ان فورسز کو حق ہو گا کہ وہ جاکر کشمیر میں مسلح جدوجہد کریں ساتھ ہی بیرونی دنیا میں بھی یہی آزاد حکومت سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر اجاگر کر سکتی ہے اوڑی میں کاروائی ہوئی اور وکیل وزیر اعظم اوڑی کی جگہ UNO میں سوپور کا حوالہ دیتا ہے بیرونی ملک جوپارلیمانی وفد بھیجا گی انھیں کشمیر کی جگہوں کا ہی نہیں پتہ آفتاب خان نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آزادکشمیر آج خاموش ہے وہ کیوں بھول گئے جب شبیر صدیقی اور انکے تین درجن ساتھیوں کو گن شپ ہیلی کاپٹر سے شلنگ کر کے بے دردی سے شہید کیا گیا تو اسوقت بھی خاموشی رکھی گئی تھی حالانکہ آج تک اس بے دردی سے کسی کو شہید نہیں کیا گیا آفتاب خان نے کہا کہ صرف لبریشن فرنٹ تحریک کی وارث نہیں یہ تحریک صدیوں سے چلی آ رہی ہے لوگوں نے زندہ کھالیں کھینچوائیں اور اس خطے میں بھی پی سی کا وہ ظلم دیکھا اور اسکا مقابلہ کیا جیسا آج اس پار ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں نہ کوئی بھارتی ایجنٹ ہے اور نہ ہی کوئی انکا وفادار ہے اب محض کشمیر کے تین حصوں کو یکجا نہیں کرنا بلکہ یہاں کے لوگوں کو بھی یکجا کرنا ہے مقررین نے کہا کہ تقسیم کشمیر کی سازش عروج پر ہے لبریشن فرنٹ نے یہ جدوجہد شروع کی اس کو پایہ تکمیل تک ہماری جنگ رہے گی یاسین ملک بشیر بٹ شوکت بخشی نورمحمد کلوال یاسین بٹ بشیر بویا کی گرفتاری اور تشدد ہمیں اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکتا ۔