خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کی طرف سے شہید سجاد احمد کینو کو زبردست خراج عقید ت

یاسین ملک کی طرف سے شہید سجاد احمد کینو کو زبردست خراج عقید ت

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید سجاد احمد کینو کوان کے یوم شہادت پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کے اوّلین معماروں میں شامل ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے شہید سجاد کینو کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سجاد کینو جیسے شہید ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی جدوجہد اور قربانیاں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ایک چہرہ تھے جنہوں نے اپنی آخری سانس تک آزادی کیلئے جدوجہد کی اور اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ یاسین ملک نے کہا کہ شہید سجاد احمد کینو جیسے عظیم شہداء کی قربانیاں اور جدوجہد کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتیں ہیں ۔ انہوں نے کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔