خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک گرفتار سینٹرل جیل سری نگرمنتقل

سری نگر(ملت آن لائن)حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کرنے کے بعدبھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔یاسین ملک نے گزشتہ روز برہان وانی کے ساتھی اور حریت پسند سبزر احمد بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا، سبزر احمد بٹ کو گزشتہ روز بھارتی فورسز نے دیگر 11 کشمیری نوجوان سمیت شہید کردیا تھا۔