خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کےگھرکوآگ لگادی

مقبوضہ کشمیر

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فوج نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھرکو آگ لگا دی۔

مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند رہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔