خبرنامہ کشمیر

23مارچ تاریخ ساز دن ہے: غلام قادر

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ23مارچ تاریخ ساز دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ مملکت کے قیام کونصب العین بناتے ہو ئے 7سال کے قلیل عرصہ میں منظم انداز میں سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے مملکت خداد پاکستان کا قیام عمل میں لایا جس کے قیام کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے بے پنا ء قربانیاں دیں۔ 55ہزار مسلمان خواتین کو اغوا کیا گیااورلاکھوں کو شہید ہوئے بڑی تعداد میں لوگو ں نے اپنا گھر بار چھوڑاپاکستان کشمیریوں کی آرزؤیں،امیدوں اورآمنگوں کا مرکز ہے ایک مستحکم جمہوری خوشحال پاکستان ہی بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی موثر وکالت کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ برصغیرکے مسلمانوں نے 1940میں ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے قائد اعظم محمد علی جنا ح کے دورہ کشمیرکے دوران تاریخ ساز استقبال اس بات کی غمازی کرتی ہے۔کہ 1947سے پہلے ہی کشمیریوں نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا تھا۔مقبوضہ کشمیرکے اندر جاری تحریک کشمیربنے گا پاکستان کی تحریک ہے لوگوں اپنے بچوں کے جنازے سبزہلالی پرچم میں دفناتے ہیں جدید ترین ہتھیاروں اور کالے قوانین کی طاقت کے سامنے کشمیری نہتے،نو عمر کشمیری بچوں کی طرف سے پاکستانی پرچم لہرانے، 23مارچ اور پاکستان کے جشن آزاری کے دن منانے کے تسلسل کے ساتھ منا کر ریاست کے مستقبل کا تعین کررکھا ہے انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب ہم 23مارچ سرنیگر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ منائیں گے۔