خبرنامہ کشمیر

23مارچ کا دن قرار داد پاکستان اور یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک تاریخی دن ہے

میرپور (ملت + آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد کا دن ہے 23مارچ کا دن قرار داد پاکستان اور یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک تاریخی دن ہے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ برصیغر جنوبی ایشیا ء میں پاکستان کا قیام مسلمانوں کی قومی تاریخ اور ان کی جدید ضروریات کا ناگزیر نتیجہ ہے ‘قیام پاکستان کا مطالبہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور عوام یو م تجدید کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہیدا کی قر بانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گئیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال کر رہ دیں گئے قائد تحریک آزادی کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کر کے بھارتی ظم و ستم کو پوری دنیا میں اجاگر کر دیا جبکہ صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاستی تشخص کی بحالی ،اور پاکستان می مضبوطی کیلئے شب روز محنت کر رہے ہیں۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور عوام یو م تجدید کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہیدا کی قر بانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گئیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال کر رہ دیں گئے شکور احمد مغل نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنان پاکستان کی حفاظت کیلئے مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جانی مالی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن عزیز پر اگر جان بھی قر بان کر نی پڑی تو گریز نہیں کیا جائے گا سپہ سالار جنرل کی طرف سے پاک فوج کی مسلح پریڈ منانے سے جذبوں اور وطن سے محبت سے سر شار ہونے کا درس دے کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو مضبوط کر نے کیلئے جو قدم اٹھایا لائق تحسین ہے۔شکور احمد مغل نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے بانیان پاکستان نے مسلسل جدوجہد کی اور آگ و خون کے دریا عبور کر کے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد دنیا میں مذہب اسلام کی بنیاد پر یہ واحد مملکت وجود میں آئی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے پہاڑ پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں کا رخ پاکستان کی جانب ہے اگر خدا نخواستہ بھارت نے پاکستان کی طرف پیش قدمی کی تو اسے کشمیر یوں کی لاشوں سے گزار کر جانا ہو گا ۔