خبرنامہ کشمیر

24 نومبر آزاد کشمیر کی تاریخ کا سنہرا دن ہو گا:سردار عتیق احمد خان

24 ‘کارکنان مسلم کانفرنس سیز فائر لائن کو نہیں مانتے ‘صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کارکنان پورے آزاد کشمیر سے سیز فائر لائن کو عبور کریں گے
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کا بیان
میرپور(آئی این پی)24نومبر آزاد کشمیر کی تاریخ کا سنہرا دن ہو گا کارکنان آل جموں وکشمیر سیز فائر لائن کو نہیں مانتے صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کارکنان پورے آزاد کشمیر سے سیز فائر لائن کو عبور کریں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اورپاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم کانفرنس کا پرچم سر نگوں کیا پاک فوج کے نوجوانوں نے ملکی سالمیت کیلئے ہمیشہ اپنی جان کی پروا کئے بغیر سر حدوں پر اپنی خدمات انجام دیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پاکستان کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کرتی رہے گئی ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلاڈیم نے ملکی ترقی کے پہیہ کو چلانے کیلئے دوہری قربانی دی مگر اب تک ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا زیادتی سے کم نہیںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار ہو یا اپوزیشن دونوں صورتوں میں عوام میں رہ کر ان کے حقوق کی بات کی بڑکیں مارنے والے کل نظر نہیں آئیں گئے مگر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائدین عوام میں موجودہ ہو گئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور ریاست کے عوام کی یکجہتی نے تمام سازشوں کوناکام بنایا جس پر تمام کارکنان اور ریاست کے عوام ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آنے والا دور ایک بار پھر عوامی اور ریاستی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہوگا ۔24نومبر کو کارکنان سیز فائر لائن کو اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے منزل کو حاصل کریں گے ۔