خبرنامہ کشمیر

25 فروری کو سراج الحق کا چکسواری میں فقید المثال استقبا ل کیا جائیگا‘ عبدالحمید چوہدری

کوٹلی (آئی این پی)امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی اورامیدوار اسمبلی کوٹلی 1 عبدالحمید چو ہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ 25 فروری کو قائد پاکستان سراج الحق کا چکسواری میں فقید المثال استقبا ل ہوگا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا دورہ آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کرے گا ۔ کارکنوں کے بڑے قافلے کے ہمرا ہ جلسہ عام میں شرکت کروں گا ۔ کرپٹ نظام اور بدیانت حکمرانوں کے محاسبے کے لیے صاحب کردار لوگوں کو جدوجہد تیز کرناہوگی۔ چکسواری میں چوہدری سعود اقبال کی صورت جرأت مند قیادت موجود ہے۔ تاریخی جلسے سے جماعت اسلامی کے حق میں سیاسی فضا تبدیل ہوگی۔ عوام انتخابات میں نظام کی تبدیلی کے لیے بہتر لوگوں کاانتخاب کریں گے تومسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے 25 فروری کو چکسواری جلسۂ عام میں کارکنوں کو شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔