خبرنامہ کشمیر

بھارتی فورسز کی بربریت سے جولائی میں 33 کشمیری شہید ہوئے

سرینگر(ملت آن لائن)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی بربریت سے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 33 کشمیری شہید ہوئے۔

مقوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حریت کمانڈر برہانی وانی کے شہادت سے اب تک بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال بھی بڑھا دیا ہے جس سے اب تک متعدد کشمیری نابینا ہوچکے ہیں جب کہ شہادتوں میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں بھارتی فوج کے مظالم سے 33 کشمیری شہید ہوئے جن میں 2 نوجوان اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فورسز نے 3 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جب کہ قابض فورسز نے کارروائیوں کے دوران پیلٹ گن اور آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا جس سے 565 کشمیری شدید خمی ہوئے اور درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں سمیت 450 کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔