خبرنامہ خیبر پختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

پشاور۔(ملت آن لائن) سنٹرل پولیس آفس پشاور میں آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کرائمز جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او پشاور ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ،ڈی آئی جی ٹریننگ ،ڈی آئی جی انکوائری اینڈانسپکشن ،ڈی آئی جی اپریشن،ایس ایس پیزآپریشن و انوسٹی گیشن اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی ۔اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا نے درجہ ذیل ہدایات جاری کیں‘انہوں نے کہاکہ وسیع پیمانے پر انسدادی کاروائی کی جائے گی اورجنسی جرائم کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا ‘جرائم میں نامزدشحص کو فوراً گرفتار جبکہ مجرمان اشتہاری پر کڑی نظر رکھی جائے گی ‘انہوں نے کہاکہ جیلو ں سے آزاد ہونے والے مجرمان پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی اورتھانوں کی سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور آئس اور دیگر منشیات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ‘انہوں نے کہاکہ سٹریٹ کرائمزکے حوالے سے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔سود کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی سی پی او اور ا یس ایس پی اپریشن تعلیمی اداروں اور دیگر حساس اور غیر محفوظ مقامات کی متعلقہ ایس ڈی پی او کی موجودگی میں وقتاََ فو قتاََچیکنگ کریں گے ‘ اسلحہ اور منشیات میں کوئی غلط پرچہ نہیں درج ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ غیر رجسٹرڈاور بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم چالائی جائے گی ‘سی ٹی ڈی ،آئی بی اور سپیشل برانچ آپس میں انٹیلی جنس شیئر نگ کرینگے اور کرائمز پر ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کرینگے‘سرچ اینڈ سٹرائیک اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کو مؤثر بنایا جائے گا ‘انہوں نے کہاکہ شیڈول فور میں شامل دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اورعدالتوں کی سیکورٹی کاجائزہ لینے کے لئے ڈی پی او، سیشن جج کے ساتھ ملکر عدالتوں کا دورہ کرینگے اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرینگے جو ہائی کورٹ کے رجسٹرار ،آئی جی پی اور سینیئر سیشن جج کو بھیجی جا ئیگی۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں اور شہداء کے خاندانوں کے لئے ہفتہ وار اردلی روم کا بندبست کیا جائے گا‘ میٹنگ کے دوران ڈی آر سی کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ‘عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔