خبرنامہ خیبر پختونخوا

آئی جی محمد اشرف نورکی شہادت سےقابل افسرسےمحروم ہو گیا، شیرین اختر

آئی جی محمد اشرف نورکی شہادت سےقابل افسرسےمحروم ہو گیا، شیرین اختر
گلگت:(ملت آن لائن) رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شیرین اختر نے کہا ہے کہ شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کی شہادت سے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل مغموم ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ ایک نڈر اور بے باک آفیسر تھے، آپ کی پوری زندگی اپنے سرکاری فرائض کی دیانت داری سے ادا کرنے اور بندگان خدا کی خدمت میں گزار دی، ان کی شہادت سے نہ صرف محکمہ پولیس ایک فرض شناس اور قابل افسر سے محروم ہو گیا بلکہ گلگت بلتستان کا ایک عظیم انسان ہم سے بچھڑ گئے،انہوں نے کہا کہ وہ ان کی ہمت، شجاعت اور ان کی اس عظیم شہادت کو سلام پیش کرتی ہیں اور ان کے لواحقین اور رشتہ داروں کو صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔