خبرنامہ خیبر پختونخوا

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: خٹک

پشاور (ملت آن لائن +‌ آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بدھ کو گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔۔۔۔(خ م)