خبرنامہ خیبر پختونخوا

آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دوسری برسی کل منائی جائیگی

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی دوسری برسی کل16دسمبر جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی 16۔ دسمبر2014کو اِس سانحے میں 147افراد شہید ہوئے تھے جن میں 130 سے زیادہ بچے تھے اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں ملک بھر میں شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور شہداء کی خدمات اور لواحقین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔جہانیاں سمیت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات اور تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔