خبرنامہ خیبر پختونخوا

آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد متاثرین کی واپسی کا سلسلہ شروع

ٹانک۔:( اے پی پی )پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر الاسلام خٹک نے کہا ہے کہ آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا رواں سال میں 40ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے گا‘جنوبی وزیرستان میں تعلیم ،صحت ، آبنوشی ، مواصلات کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے حکومت اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جن کی تکمیل سے علاقہ میں سماجی تبدیلی اور لوگوں کی تقدیر بدل جائیگی،آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے آبائی علاقوں کے لئے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے بتایا کہ اپنے علاقوں کو واپس جانے والے متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ ،25 ہزار نقدی اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا جنوبی وزیرستان میں اربوں روپے کی خطیر رقم کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی اور قبائلیوں کی تقدیر بدلے گی متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کا عمل خرگی ٹرانزٹ کیمپ سے شروع ہوگا۔