خبرنامہ خیبر پختونخوا

اسلامیہ کالج پشاور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پشاور (ملت + اے پی پی) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری اور سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کالجیٹ کے پرنسپل محمدطاہر خان ایسوسی ایشن کے صدر معصوم خٹک اور جنرل سیکرٹری عنایت الرحمان کے ہمراہ نئی کابینہ سے حلف لیااور سابق پرنسپل سید بشیر احمد‘ آدم خان‘ مصری خان اور ناہید اختر کوشیلڈ پیش کیں۔