خبرنامہ خیبر پختونخوا

اسلام کو ختم کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام کو ختم کرنا

اسلام کو ختم کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان

پزاور:(ملت آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدانو ں اور بیوروکریسی کوبتاناچاہتاں کہ اسلام کوختم کرنامغرب کاایجنڈاہے۔ پشاور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس ملک پر یہاں کےعوام کاحق ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان مادرپدر آزاد معاشرے کی خواہش رکھتا ہے لیکن آج کے اجتماع نے پیغام دیا ہے کہ پاکستانی عریانی اورفحاشی سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےنوجوان تدبرکےساتھ آگےبڑھ رہے ہیں اور آج جب امریکاخون پھیلارہاہےتب پاکستان میں اس کی سازش کوناکام بنایاجارہاہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام جانتےہیں کہ جمیعت علمائےاسلام کا کیا کردارہے اور جے یو آئی کو دینی سیاسی قوت تسلیم کیاجارہاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےساتھ پاکستان کاوہ طبقہ ہےجوپاکستان کے لیے غیرت وحمیت رکھتاہے۔