خبرنامہ خیبر پختونخوا

اعتزاز حسن کی تیسری برسی خاموشی سے گزر گئی

ہنگو:(ملت+اے پی پی) ہنگو کے بہادرسپوت اعتزازحسن کی تیسری برسی خاموشی سے گزرگئی۔ عزم واستقلال کے پیکر 15 سالہ اعتزاز نے آج سے ٹھیک3 برس پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سیکڑوں طالبعلموں کی جان بچائی اوردہشت گردوں کو بتادیا کہ وہ قوم کے بچوں سے بھی نہیں لڑسکتے۔