خبرنامہ خیبر پختونخوا

افتخارعلی مشوانی کی لاہور بم دھماکے کی مذمت،لواحقین سے ہمدردیکا اظہار

مردان۔28 مارچ ( اے پی پی ) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان وایم پی اے افتخار علی مشوانی نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوں نے اس موقع پر غم ذدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی۔