خبرنامہ خیبر پختونخوا

افغان سفیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات

اکوڑہ خٹک:(ملت+آئی این پی)افغانستان کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر حضرت عمر ضاخیل وال نے اکوڑہ خٹک آکر جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات اور پائیدار مستحکم امن کے قیام پر دو گھنٹے تک مختلف تجاویز زیربحث آئے۔