خبرنامہ خیبر پختونخوا

افغان مہاجرین کا ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق،9زخمی

خیبر ایجنسی (ملت+ آئی این پی )خیبرایجنسی میں افغان خاندا ن کو لے جا نیوالا ٹرک الٹ گیا،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ طور خم روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔متاثرہ افراد افغانستان منتقل ہورہے تھے۔جنھیں لنڈ ی کوتل ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔