خبرنامہ خیبر پختونخوا

افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے پھرسے شروع ہو گیا

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد پھرسے شروع ہوگا،یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ واپسی پر افغان مہاجرین کو 200 ڈالرمالی امداد دی جائے گی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج پھرسے شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان بھر سے مہاجرین کی وطن واپسی ہوگی۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ واپسی پر افغان مہاجرین کو 200 ڈالرمالی امداد دی جائیگی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم 2 مراکز سے مہاجرین افغانستان جائیں گے، افغانستان واپسی کے لئے کے پی کے میں16 ہزارخاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ۔واضح رہے کہ اب تک 3 لاکھ 70 مہاجرین افغانستان واپس جاچکے ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی 76 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ جولائی 2016 سے تقریباً چھ لاکھ افغان پناہ گزین افغانستان واپس جانے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے واپس جانے والے ہر ایک پناہ گزین کے لیے نقد رقم کی دگنا یعنی 400 امریکی ڈالر دیے جانے پر بھی لوگوں نے پاکستان سے جانے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اقوام متحدہ کے ادارے نے رواں سال 27 جنوری کو اس بات کی سختی سے تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ یواین ایچ سی آر کی جانب سے رقم دگنی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے