خبرنامہ خیبر پختونخوا

اقبال نوجوانوں کے لئے بہترین رول ماڈل ہیں‘ طاہرہ بخاری

پشاور۔10نومبر (ملت + اے پی پی) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ایم ایس ایف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا‘ جس کا موضوع ’’اگر اقبال زندہ ہوتے تو ‘‘ تھا‘ اس موقع پر مہمان خصوصی طاہرہ بخاری نے علامہ اقبال کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ‘ان کے علاوہ محمدعمران ‘ رحم دل نواز‘ مسلم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا‘ مقررین نے کہاکہ علامہ اقبال نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں اقبال نے اپنی بیشتر نظمیں اپنی قوم کے نوجوانوں کے لیے لکھی تھیں وہ آج کے نوجوان نسل میں حقیقی شاہین کی سی اڑان بھرنے والے مومن کی جھلک دیکھنا چاہتے تھے‘ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے‘جس پر عمل کرکے نوجوان اپنی روشن اور کامیاب زندگی گزارسکتے ہیں۔