خبرنامہ خیبر پختونخوا

الیکشن سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، اسفند یار

الیکشن سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، اسفند یار
پشاور: (ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام آیا تو احتساب کمیشن بند ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے وزراء اپنے وزیرِ اعلی کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔ پشاور میں اے این پی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی برسی کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وزیر نے وزیرِ اعلی پر کرپشن کا الزام لگایا تو عمران خان خاموش ہیں۔ جلسے میں ناچنے والے پر کرپشن کے الزام آیا تو احتساب کمیشن بند ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کپتان کے اے ٹی ایم کی باری آئی تو عمران خان کہتا ہے کہ نہیں مانتا۔ کل ایک وزیر کہتا ہے کہ 25 نکات میں سے 24 نکات حل کر لئے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اس نازک وقت میں ایسی حکومت ملی جس کی جھوٹ کی مثال نہیں ملتی۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بنانے والے بدبحت ہیں۔ بیت المقدس کا فیصلہ برداشت سے باہر ہے۔ افغانستان کی نئی پالیسی خون کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم نہ کیا گیا تو سب کو لال ٹوپی کا پتہ چلے گا۔