خبرنامہ خیبر پختونخوا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

/پشاور:(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا‘ حلقے میں انتخابات 12اپریل کو ہونگے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ پی کے آٹھ کی نشست رکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ اور بارہ اپریل کو ہوگی۔ خالی رہ جانے والی نشست پر انتخابات بارہ اپریل کو ہونگے۔ (ن غ)