خبرنامہ خیبر پختونخوا

الیکشن کمیشن نے خیبرکی طرف سے درخواست مستردکردی

اسلام آباد:(اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بنوں میں ضلع اور تحصیل ناظمین کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لئے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ اگر اسے اس سلسلے میں فوج یا ایف سی کی مدد درکار ہے تو الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لایا جائے۔