خبرنامہ خیبر پختونخوا

امت مسلمہ پر ظلم ہو رہا ہے، سراج

پاناما کے

کراچی: (ملت+اے پی پی) شام اور برما میں مظالم کے خلاف اور برما کے شہداء و متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں امت رسولﷺ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران شام اور برما میں ہونے والی بربریت پر آواز نہیں اٹھا رہے کیونکہ امریکہ اس کو ظلم نہیں کہتا، پاکستان کے حکمران زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، جماعت اسلامی شام، برما، کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، مودی کو اس کی زبان میں جواب دینے کی ضروت ہے، اگر سلامتی کونسل ہمارے حقوق کی بات نہیں کرتا تو اس سے الگ ہو جانا چاہئے۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک تمام تر تفریق سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد کے لئے عملی جد و جہد کریں۔