خبرنامہ خیبر پختونخوا

امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، جان زادہ خان

مردان۔(ملت آن لائن)تھانہ شیخ ملتون کے نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی جان زادہ خان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام بر قرار رکھنا پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہیں،کسی کو بھی علاقے کی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،منتخب عوامی نمائندے جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار تھانہ شیخ ملتون کے نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی جان زادہ خان نے منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ معززین کے ساتھ منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شیخ ملتون ارشد خان ،محرر حسین اکبر خان، تحصیل کونسلر غلہ ڈھیر وقار خان ،جنرل کونسلر عمران ثمر،ناظم ویلیج کونسل محبت آباد حاجی مزمل خان ،حاجی ضمیر گل ، حسن گل اور دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ علاقے کی امن و امان بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کسی کو بھی علاقے کی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جان زادہ خان نے کہا کہ ڈی آر سی اور لیزان کمیٹیاں علاقہ عمائدین کے مشورے سے از سر نو بنائی جائے گی۔جس میں مخلص ،دیانتدار اور اہل لوگوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کے مسائل اور تنازعات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ c