خبرنامہ خیبر پختونخوا

امن کمیٹی کے رکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

بنوں: (ملت+ آئی این پی )بنوں میں امن کمیٹی کے رکن شاول گل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شاول گل کا جانی خیل میں امن کیلئے خاصا کردار رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امن کمیٹی کے رکن شاول گل پیر کی صبح جیسے ہی گھر سے بنوں شہر جانے کیلئے نکلے تو پہلے سے گھاٹ لگا کر بیٹھے ہوئے نا معلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔