خبرنامہ خیبر پختونخوا

امیرمحمد اکرم اعوان مخلوق خدا سےمحبت کا نام ہے، سراج الحق

امیرمحمد اکرم اعوان مخلوق خدا سےمحبت کا نام ہے، سراج الحق
چکوال(ملت آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ ایک فرد کانام نہیں بلکہ ایک سوچ ، نظریہ ،جہد مسلسل اور مخلوق خدا سے محبت کا نام ہے ۔آپ ایک مجاہد ،صوفی او ر دورِ حاضر کے ولی اللہ تھے ۔آپ عملی طور پر اللہ کے دین کو قائم کرنا چاہتے تھے ۔ یہ بات انہوں نے امیر عبدالقدیر اعوان سے مولانا امیر محدم اکرم اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ خانقاہی نظام کے ساتھ ساتھ انقلابی ذہنیت کے حامل تھے، بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں۔آخر میں انہوں نے لواحقین کے لیے صبر اور حضرت ؒ کے مشن کو جاری رکھنے کی دعا کی، اور جماعت اسلامی کی طرف سے تنظیم الاخوان کے لوگوں کے ساتھ اپنی محبت کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔آخر میں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے حضرت جی ؒ کی لکھی ہوئی اردو تفسیر اکرم التفاسیراور آپ ہی کا لکھا ہوا قرآن کریم کا اردو ترجمہ اکرم التراجم سراج الحق کو پیش کیا ۔