خبرنامہ خیبر پختونخوا

انجینئرنگ یونیورسٹی میں 2روزہ انونشن ٹو انویشن سمٹ بدھ سے شروع ہوگی

پشاور (ملت + اے پی پی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں دوروزہ انونشن ٹوانویشن سمٹ (انونشن ٹوانویشن سمٹ)کاآغاز کل (بدھ ) سے ہوگا‘ سمٹ کے فوکل پرسن آفس آف ریسرچ ‘انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سعیدگل ہیں‘ انہوں نے کہاکہ دوروزہ تقریب میں اکیڈیمیا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے۔