خبرنامہ خیبر پختونخوا

اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل شروع

پشاور: (اے پی پی) اس سلسلے میں یکم ستمبر سے 4 اکتوبر تک کے فیز میں آخیل، ملا خیل اور علی خیل قبائل کے دس ہزار خاندان اپنے آبائی گھروں کو واپس جائیں گے۔ سیکٹر کمانڈر سا ؤتھ ویسٹ بر یگیڈئیر عمران حیدر شیرازی نے شاحو خیل کے مقام پر متاثرین کی واپسی کے لئے قائم کردہ مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے واپس جانے والے افراد کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائز ہ لیا اور بہترین سہو لیات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ واپس جانے والے خاندانوں نے بہترین انتظامات پر سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔ اور علاقے میں دوبارہ امن قائم کرنے پر ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔