خبرنامہ خیبر پختونخوا

آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 2اپریل تک جاری رہیگی

ٹانک :(اے پی پی)ٹانک میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کے لیے 24 مارچ سے شروع ہونے والا رجسٹریشن کا سلسلہ 2 اپریل تک جاری رہےگا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کے لئے رجسٹریشن گزشتہ روز سے جاری ہے،جس کے لئے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں سنٹر کھولے گئے ہیں،متاثرین کی واپسی 10 اپریل سے شروع کی جائے گی،جس میں لدھا ،کانی گرم ،سرویکئی سمیت 39 گاؤں کے متاثرین واپس جائے گے۔ جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا،متاثرین کی رجسٹریشن 2 اپریل تک جاری رہے گی۔