خبرنامہ خیبر پختونخوا

اٹک سےافغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل تیزی سےجاری

اٹک: (اے پی پی) اٹک میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر افغانستان واپس جا رہی ہے۔حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے تمام افغان مہاجرین کی دسمبر تک افغانستان واپسی کا اعلان کیا ہے ۔اٹک کے رہائشیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اٹک سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی ایک اچھا شگون ہے،جس سے مقامی لوگوں کوزیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، مہنگائی اور گھروں کے کرایوں میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی ۔