خبرنامہ خیبر پختونخوا

اٹک پولیس کی گزشتہ سال کی کارکردگی،2159ملزمان گرفتار

اٹک: (ملت+اے پی پی) اٹک پولیس نے 2016میں مختلف جرائم کی مد میں 2159ملزمان گرفتار کر کے 1154مقدمات درج کیے جبکہ 7کروڑ روپے سے زائد کی برآمدگی کی ۔پولیس ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ گذشتہ سال قتل کے 71 مقدمات درج کیے گئے اور اس مد میں 136افراد کو گرفتار کیا گیا،قتل کی وارداتوں میں 2015کے مقابلے میں 22فیصد کمی ہوئی اسی طرح زنا کے22مقدمات میں سے 22ملزمان گرفتار ہوئے۔ اغوا کے31 مقدمات میں 20ملزمان جبکہ موٹر سائیکل چوری کے 27مقدمات میں سے 35افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کی مد میں 502مقدمات درج کیے گئے اور507افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات اور سمگلنگ کے الزام میں 784ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 7کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 2016میں اغوا برائے تاوان کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ 2015میں اس ضمن میں 2مقدمات درج کیے گئے تھے۔ مہلک حادثات کی تعداد 2016میں 91جبکہ 2015میں 88رہی ۔ڈکیتی کی وارداتوں میں 2016میں 8جبکہ2015میں 10مقدمات درج ہوئے تھے قمار بازی کے79مقدمات میں 784قمار باز گرفتار کیے گئے اسی طرح 2016میں فراڈ اور جعلسازی کے مقدمات 2015کے مقابلے میں 38فیصد کمی دیکھی گئی۔